نئی دہلی، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے کنٹرول لائن کے پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو ہدف بناکر کئے گئے حملوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مکمل طور پر مسلح افواج کے ساتھ ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے ٹوئٹ کیاکہ ہم دراندازی کے لیے استعمال کیے جانے والے دہشت گردی کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے ہندوستانی فوج کو مبارک باد دیتے ہیں۔ہم مکمل طورپر مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔اسی طرح کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ پی اوکے میں دراندازی کے لیے بنے دہشت گرد ی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں کی ہم پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔